رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 235 ہو گئی

Polio

Polio

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں موجودہ سال پولیو کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق فاٹا سے ہے۔ جہاں متاثرہ بچوں کی تعداد 151 ہے۔ شمالی وزیرستان میں 70، خیبرایجنسی میں 57، جنوبی وزیرستان میں 18، اور ایف آر بنوں میں 6 کیسز شامل ہیں۔

سال 2014 میں خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ 48 کیسز سامنے آئے۔ جن میں پشاور سے 18، بنوں سے 13، مردان سے 4، لکی مروت سے3، ٹانک سے 5، بونیرسے 3 جبکہ طورغر اور نوشہرہ سے ایک ایک مریض سامنے آیا۔ صوبہ سندھ میں اس سال پولیو وائرس سے 23 بچے متاثر ہوئے۔

جن میں سے 21 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایک مریض سانگھڑ اور ایک دادو کا رہائشی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں اس سال اب تک 10 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔ تین مریضوں کا تعلق کوئٹہ، 6 کیسز قلعہ عبد اللہ اور ایک ژوب سے ہے۔ پنجاب سے اس سال پولیو کے 3 مریض سامنے آئے ہیں۔ جن میں بھکر، چکوال اور شیخوپورہ سے ایک ایک مریض شامل ہیں۔