مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ہم سب کے حوصلے بہت بلند ہیں اور ساری قوم کی حمایت سے مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں میں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، وہ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے ان دہشت گردوں کاہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔
واہگہ بارڈر پرہونے والے بم دھماکے پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔اس واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہارامیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175حاجی محمد افضل خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مظلوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔معصوم عوام کی جانوں سے کھیلنے والے انسان یا مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں،بلکہ یہ انتہاپسند عناصر مذہب اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے، پوری پاکستانی قوم اتحاد و اتفاق سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔ اسلام کی تعلیمات میں خواہ مسلمان ہو یا غیر مسلم ہر ایک کے تحفظ و حقوق پر زور دیا گیا ہے ۔ پوری قوم شر پسند عناصر کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسالک متحد ہو کر شر پسند عناصر کی گھنائونی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔