حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ سے بلال کالونی کے وفد نے ملاقات کی

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ سے بلال کالونی کے وفد نے ملاقات کی اور انہوں نے بلال کالونی کے بلدیاتی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور ہم اس فرض کی ادائیگی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل پر کام کر رہے ہیں اس سلسلے میں شہریوں کو بنیادی ضروریات جن میں روڈ کی تعمیر و مرمت ، نکاسی آب، فراہمی آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر فرد کو بلا امتیاز و تفریق بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائے تاکہ ان کا معیار زندگی بلند ہو سکے گا۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے اپنی جانب سے ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ یوسی 1 بلال کالونی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور ان تمام یونین کونسلوں کی طرح اس یو سی میں بھی برابری کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے کورنگی بلال کالونی کی عظمت کو بحا ل کرنے کا عزم کر رکھا ہے عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ بلا ل کالونی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔

Moin Aamir Pirzada

Moin Aamir Pirzada