کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں متعدد پولیس افسروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو طالبان میں شامل ہونے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہتھیار طالبان کو بیچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے لوگار، غزنی اور واردک سمیت مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے ہتھیار طالبان کو بیچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لوگار صوبے کے سربراہ سمیت غزنی میں متعدد پولیس افسروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو طالبان میں شامل ہونے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے تمام ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے۔