برطانیہ : مانچسٹر کے نواحی علاقے سے دھماکہ خیز مواد برآمد، کئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں

Manchester

Manchester

مانچسٹر (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے علاقے بولٹن ٹاؤن ہاؤس کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

مشتبہ پیکٹ برآمد ہونے پر بولٹن سٹی سنٹر کی کئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بلیک ہارس سٹریٹ سے برآمد پیکٹ ناکارہ بنا دیا۔