گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کا پرائمری حصہ انتہائی خستہ حالی کا شکار

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کا پرائمری حصہ انتہائی خستہ حالی کا شکار، کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تعلیم انسان کو اس کی تخلیق کے حقیقی مقصد سے آگاہ کرتی ہے۔

ہمارے معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو نہیں سراہا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے شہر کا گورنمنٹ سکول درسگاہ کم اور کھنڈر زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی عمارتیں اور خستہ حال فرنیچر ہماری ادبی سوچ کا مذاق اڑا رہا ہے۔ یہ عمارتیں کسی بھی وقت منہدم ہو کر کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہیں۔

اس بات کا اظہار مخدوم شارون شاہ نے تعلیم درسگاہ کی مرمت پر زور دیتے ہوئے کیا۔ اور ای ڈی او تعلیم کو اس بات کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

Government High School

Government High School