نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Pakistani Test Team

Pakistani Test Team

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان مصباح الحق کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ان کیساتھ آسٹریلیا کیخلاف تاریخ رقم کرنے والے بلے باز یونس خان، اظہر علی اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، راحت علی، شان مسعود، توفیق عمر، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، احسان عادل، عمران خان، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد طلحہ شامل ہیں۔ قومی ٹیم نیوزی لیںڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر کو شروع ہو گا۔