لاہور (جیوڈیسک) مینار پاکستان کے سبزہ زار میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک طبقے نے اداروں اور ملکی سیاست پر قبضہ جما کر عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنے والوں کو بنگلہ دیش میں سزائیں دی جا رہی ہیں اور حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر دیگر سیاسی رہنماوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کو پولیو سے تو نہیں بچا سکے لیکن ذاتی مفادات کا کوہ ہمالیہ تعمیر کر چکے ہیں۔