لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایک نہ ایک روز برطانیہ میں پیدا ہونے والا ایشائی باشندہ ملک کا وزیراعطم بن کر قوم کی رہنمائی کرگے گا۔
لندن میں جی جی ٹو لیڈرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ٹائٹل کسی ایشائی باشندے کے ساتھ لگا ہو لیکن ضروری نہیں کہ فوری طور پر ایسا ہو مگر آئندہ ایسا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے تمام افراد ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن اتنا کافی نہیں بہت سی ایسی کمیونٹی ہیں جنہیں ملک کے اعلیٰ عہدوں ہونا چاہئے۔