آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

 Raheel Sharif

Raheel Sharif

کابل (جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کی افغان صدر سے ملاقات نہایت مثبت رہی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمار سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔