جھوٹے بوگس بیان حلفی دینے والے ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکے۔ مہر اعجاز اچلانہ

لیہ (طارق پہاڑ، نامہ نگار) جھوٹے بوگس بیان حلفی دینے والے ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکے۔ اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔ لوگوں کے دلوں سے میری محبت کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ عدالت اور میرا وقت ضائع کیا گیا۔

فیصلے سے ضلع کی ترقی اور خوشحالی کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں، اور اب علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائوں گا۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری مہر اعجاز اچلانہ کا ڈیرہ پر مبارکباد کیلئے آنے والے سینکڑوں افراد سے خطاب۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری مہر اعجاز احمد اچلانہ نے الیکشن ٹریبونل بہاولپور میں سیاسی مخالفین کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن خارج ہونے کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح کا فیصلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا ویژن لوگوں کی بے لوث خدمت اور نہیں تمام تر سہولیات کی فراہمی و علاقی کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ مجھے لوگوں کی خدمت کر کے بہت سکون ملتا ہے اور میں اسے عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ آپ نے دیکھا کہ میں نے بے لوث ہو کر لیہ میں BZU یونیورسٹی کیمپس سمیت مہت سے کالجز ، ہسپتال اور سکولز اور سڑکیں بنوائیں۔ شائد عوام دشمن عناصر مخالفین کو میری یہ ادا پسند نہیں۔

Qasim Bin Sajjad Meeting

Qasim Bin Sajjad Meeting