میرپور (جیوڈیسک) یوم شہدائے جموں کے حوالے سے کانفرنس قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں ہوئی۔پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں رکاوٹ موجودہ حکمران ہیں۔ جہاد کئے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔
حکمرانوں نے آلو پیاز کی تجارت کے لئے ہماری غیرت کو سلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وثوق کے ساتھ کہتا ہوں واہگہ سانحہ نریندر مودی نے کروایا۔ امیر انصارالامہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ نریندر مودی بھارت کا گوربا چوف ہے، قوم جاگ رہی ہے۔ شہدائے جموں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی۔ آلو پیاز کی تجارت کشمیر کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ بھارت سے ٹماٹر پیاز کی تجارت نہیں کرنی بلکہ اپنی شہ رگ کشمیر کو آزاد کروانا ہے۔
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ سری نگر اور پاکستان میں آنے والے سیلاب کا ذمہ دار بھارت ہے۔ نریندر مودی جنگ چاہتا ہے تو ہم بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں۔