پنجاب کے ارکان کا اسپیکر کے سامنے اکٹھے پیش ہونیکا فیصلہ

Mehmood ur Rasheed

Mehmood ur Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بائیس ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے کوئی بھی رکن انفرادی حیثیت میں پیش نہیں ہو گا۔ تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوں گے۔

اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن پر عملدرآمد سب کے لئے لازم ہے۔ اسپیکر نے استعفیٰ دینے والے ارکان کو سات نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔