لاہور : گردونواح میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) واہگہ پر خود کش حملے کے سلسلے میں لاہور کے گردونواح میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 17مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ واہگہ بارڈر پر اتوار کو ہونے والے خود کش حملے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کوآرڈی نیشن سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

لاہور کے گردو نواح میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔