اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیر اعظم ایشیاء پیسفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف چینی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
متعدد معاہدوں اور یاد داشتوں پر بھی دستخط ہوں گے، وزیر اعظم کے دورے میں چند ایسے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جو چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونا تھے، وزير اعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران روزگار کے مواقع اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
لوڈشیڈنگ کے خاتمے، دو طرفہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔
ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ دورہ چین کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا اہم ایجنڈا ہوگا اور لاہور سے کراچی موٹر وے کی تعمیر کے حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے بھی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔