کراچی: قائدآباد میں سرچ آپریشن، 5 ملزمان گرفتار اور اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قائدآباد میں سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں چاول گودام کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔