کالونی محمڈن فٹ بال کلب کا جنرل باڈی اجلاس، نئے جنرل سیکریٹری کا چناؤ

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل کالونی کا جنرل باڈی اجلاس رسول خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کالونی محمڈن کے سابقہ جنرل سیکریٹری اظہر احمد مرحوم عرف اظہر بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کی کالونی محمڈن اور فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اظہر بھائی کی کمی فٹ بال کے حلقوں میں ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔

کالونی محمڈن کے جنرل باڈی اجلاس میں نئے جنرل سیکریٹری کا چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے افتخار خان کو کالونی محمڈن فٹ بال کلب کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا اجلاس میں کلب کے ذمہ دران غنیمت خان، پریس سیکریٹری شیر افضل، کوچ شیخ اکبر و دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔