القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے کا دعویٰ متنازعہ ہو گیا

Usama bin Laden

Usama bin Laden

لندن (جیوڈیسک) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے کا دعویٰ متنازعہ ہو گیا، امریکی نیوی کمانڈو کے دعوے کی تردید ایک دوسرے اہلکار نے کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے کمانڈو روب اونیل Rob O’Neill نے دعویٰ کیا تھا کہ اسامہ بن لادن کے سر میں اس نے گولی نے ماری تھی جس کے بعد القاعدہ کے سربراہ ہلاک ہوگئے۔

اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے چار برس پہلے نوکری چھوڑنے والے روب اونیل کو فوج کی طرف سے ملنے والے فوائد بند کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی خفیہ شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کے دعوے کے بعد ایک اور نیوی سیل کمانڈو نے بتایا ہے کہ اسامہ بن لادن کو گولی ان دو اہلکاروں نے ماری تھی جو روب اونیل سے پہلے القاعدہ سربراہ کے کمرے میں پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق روب اونیل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کے علاوہ دو اور نیوی سیل کمانڈوز نے بھی اسامہ بن لادن پر گولیاں برسائیں تھیں۔