سری لنکا میں چینی آبدوزوں کی موجودگی پر بھارت کا اعتراض

 Chinese Submarines

Chinese Submarines

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے سری لنکا کی جانب سے چین کی آبدوزوں کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے پر ایک بار پھر اپنے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں جبکہ چین اور سری لنکا نے بھارتی تحفظات کومسترد کر دیا۔

دوسری جانب سری لنکن بحریہ کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران مختلف ملکوں کے 230 جنگی جہاز خیر سگالی دوروں یا ایندھن لینے کے لیے کولمبو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں اور ان میں سے صرف چینی جہازوں پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔