لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جزوی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شیخوپورہ کے تین وکلا کے قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال کی، ہزاروں کیسز کی سماعت نہ ہو سکی، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر سیشن کورٹ میں جزوی ہڑتال ہے، متعدد ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے۔ ملتان کے وکلاء نے بھی شیخوپورہ میں قتل ہونے والے تین وکلاء راناصالح ،رانا شعیب اور رانا ادریس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجا ہڑتال کی اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔
وکلاء کی ہڑتال کے باعث دوردراز سے آنے والے سائلین کچہری میں خوار ہوتے رہے۔ فیصل آباد میں بھی وکلا نے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، ہزاروں کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔