بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 15 نومبر کو برمنگھم میں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ شاندار اور تاریخ ساز ہو گا ہزاروں کی تعداد میں کشمیری جلسہ میں شرکت کر کے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت دینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کشمیریوں کے ساتھ خصوصی محبت رکھتے ہیں مسئلہ کشمیر پر جاندار اور واضح موقف اپنانے پر کشمیری انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بھر پور رول ادا کیا ہے جس نے مسئلہ کشمیر کے حل اور تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں کشمیری قوم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جانشین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں 15 نومبر کو برمنگھم برطانیہ کے اندر بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ تاریخی ہو گا برمنگھم آمد پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا جائیگا جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں یورپ میں مقیم کشمیری شرکت کر کے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی کا ثبوت دینگے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت اور پارٹی کارکردگی سے مطمئن ہیں کامیاب جلسہ حکومت اور پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ واہگہ بارڈر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے نہتے اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے دہشت گرد خود کش حملوں سے پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام پاک فوج کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون بریشیا اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم بنڈالوی نے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقدس ماہ محرم میں ایسے واقعات مسلمان نہیں بلکہ یزیدی ہی کر سکتے ہیں ہم ایسے بزدلانہ کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا سانحہ واہگہ بارڈر جیسے واقعات دشمن کی کارروائی ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے پاکستان کے دشمن ملک کے اندر امن و امان اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو برداشت نہیں کر پا رہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملکر دشمن کا مقابلہ کرے گی ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے پاکستانی عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا ہے پاکستانی عوام نے ہلہ گلہ کی سیاست مسترد کر کے تعمیری سیاست کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاجی اور دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہے دھرنے والوں نے دھاندلی کا جو شوشہ چھوڑا ہے اس کے پیچھے ایک منظم سازش ہے جس کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر چائنہ کے ساتھ منصوبوں پر عمل درآمد ہو جائے تو پاکستان خطے کا ایک بڑا ملک بن جاتا ہے جو عالمی طاقتوں کو پسند نہ ہے خراب ملکی معیشت کے باوجود میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کی ہے جو خوش آئند ہے اس سے عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نہ صرف ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں بلکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ احتجاجی اور دھرنے کی سیاست چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آ کر فعال اور نتیجہ خیز کردار ادا کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں تحریک انصاف کی نیا کشمیر ریلی قیادت چوہدری عابد محمود نے کی ریلی ضلعی دفتر سے سیرلہ ، باب کشمیر اور بازار سے ہوتی ہوئی میرپور چوک میں اختتام پذیر ہوئی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بھمبر کے کارکنان نے نیا کشمیر ریلی نکالی ریلی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھی قیادت چوہدری عابد محمود کر رہے تھے نیا کشمیر ریلی تحریک انصاف کے ضلعی دفتر میرپور چوک سے شروع ہوئی جو میر پور چوک سے ہسپتال چوک سیرلہ ، باب کشمیر ، کوٹھی موڑ ، سماہنی چوک ، لاری اڈہ، میلاد چوک سے ہوتی ہوئی میرپور چوک میں اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں اور گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے میرپور چوک میں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عابد محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں فعال کر دیا گیا ہے تنظیم سازی شروع ہو چکی ہے آزاد کشمیر کے عوام بھی نئے کشمیر کے خواہاں ہیں آزاد کشمیر سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی اور نئے کشمیر کیلئے تحریک انصاف نے آغاز کر دیا ہے جلد آزاد کشمیر میں عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آئے گی اور آزاد خطے میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی تحریک انصاف کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف اور اسکی قیادت کے کشمیر ڈے منانے پر شکر گزار ہیں عمران خان نہ صرف پاکستان کے بلکہ کشمیریوں کے بھی نجات دہندہ ہیں ریلی سے راجہ عباس رضا، چوہدری اکمل ، راجہ رضوان ، راجہ شاہد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر شہر اور گرد و نواح میں زائد المیعاد اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری، کریانہ ، جنرل سٹور، بیکریوں اور ہوٹلوں پر زائد المیعاد اشیاء فروخت ہونے لگی پرائس کنٹرول کمیٹی لمبی تان کر سو گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے شہری مضر صحت اشیاء کھا کر بیمار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کے اندر مضر صحت زائد المیعاد و اشیاء کی فروخت کھلے عام جاری ہے زائد المیعاد اشیاء زیادہ تر جنرل سٹوروں ، کریانہ سٹوروں ، بیکریوں ، ہوٹلوں سکولوں کی کنٹین اور فوڈ پوائنٹس پر فروخت ہو رہی ہیں بھمبر کے اندر پرائس کنٹرول کمیٹی لمبی تان کر سو گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ کا روزہ رکھ ہوا ہے مہینے میں ایک مرتبہ تحصیل انتظامیہ کا کوئی افسر یا مجسٹریٹ بازار کا برائے نام چکر لگاتا ہے جبکہ گرد و نواح کے علاقوں کا کوئی چکر نہ لگاتا ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اور دوکاندار اپنی مرضی سے اشیاء فروخت کر رہے ہیں مرضی کے ریٹس لگائے جا رہے ہیں مرضی کی کوالٹی اور کائونٹی دی جا رہی ہے خاص طور پر بچوں کی کھانے پینے کی اشیاء زائد المیعاد دی جاتی ہیں جو مضر صحت ہیں جس کے کھانے سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں صفائی ستھرائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا بھمبر اور گرد و نواح کے شہریون نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر اور گرد و نواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی ناقص کارکردگی اور ضلعی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لیں اور شہر اور گرد و نواح میں زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے رہنماء چوہدری ندیم اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی عوام کو جو سیاسی شعور دیا ہے اس وجہ سے آج پوری قوم تبدیلی کیلئے آواز بلند کر رہی ہے اور گو نواز گو کا نعرہ اپنی مقبولیت میں ایک خاص پہچان کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ عمران خان کی سیاسی جدوجہدکی وجہ سے آج پاکستان تاریخ کے ایک نئے موڑ میں داخل ہو چکا ہے بدیانت اور کرپٹ عناصرکیخلاف جس طرح عمران خان احتجاج کر رہے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میںنئی ملتی ۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر صدر ڈاکٹر لطف الرحمن کی قیادت میں متحد و منظم ہے انشاء اللہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میںپاکستان تحریک انصاف کو ایک منظم جماعت کے طور پر پیش کر رہے ہیں ان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ہر کارکنان اپنے تئیں ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لا کر عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اور تحریک انصاف کو عوام میںمقبول کرنے کیلئے بھرپور طریقہ سے تنظیم سازی کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر لطف الرحمن کی ہدایت پر بھمبر میں بھرپور طریقہ سے تنظیم سازی کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان و قائدین انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان راجہ جہانگزیب طارق، قاسم بٹ، ماجد بٹ، ڈاکٹر محمد عمران ، چوہدری ندیم ، چوہدری عبدالرحمن ، چوہدری عابد مظہر، ماجد اسحق بٹ ، یاسر خلیل بٹ ، راجہ کاشف، چوہدری مظہر ، راجہ ماجد ، راجہ سہیل ، چوہدری انعام ، عاصم جرال ، چوہدری قیصر ، اسد مغل اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ کاانتخاب میرٹ پر عمل میں لایا گیا ہے، ڈاکٹر آصف حسین ایڈووکیٹ نے ہر موقع پر پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا نیٹو سپلائی لائن کی بندش ہو یا دھرنا ہو صدر ضلع بھمبر چوہدری آصف ایڈووکیٹ نے اپنا بھرپور اور جاندار کردار ادا کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم اور منظم کارکن ہیں جنہوں نے اپنے قائد عمران خان کی ہر آواز پر بھرپور طریقہ سے لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی قیادت ان پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتی ہے اور اس بات یقین دلاتی ہے ضلع بھمبر سمیت آزاد کشمیرمیں پاکستان تحریک انصاف کو ایک منظم جماعت بنا کر رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر لطف الرحمن، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راجہ سعید کو پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے کارکنان اس بات کا یقین دلاتے ہیں ضلع کی قیادت و کارکنان کسی بھی ون مین شو کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان ان کی قیادت میں متحدو منظم ہیں۔