ملتان (جیوڈیسک) ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر نوٹنکی کرنے لگا، غلام محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین جیل میں قید اس کی گرل فرینڈ سے اس کی ملاقات کرائی جائے، انتظامیہ بسنتی کو ویمن جیل سے لے آئی لیکن اس کے باوجود قیدی نے خودکشی کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
یہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں ملتان ڈسٹرکٹ جیل ہے جہاں جیل کے ویرو نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر نوٹنکی شروع کر دی۔ گلے میں چادر اور بھورے رنگ کے کپڑے پہنے ٹینکی پر بیٹھے بلوچستان کے غلام محمد نے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کی خواہش کر دی۔ مجنوں قیدی کا کہنا ہے کہ اس کی ملاقات اس کی بسنتی سے نہ کرائی گئی تو وہ اپنی جان ہی دے دے گا۔
انتظامیہ بسنتی کو ویمن جیل سے ملتان جیل ملاقات کے لیے لے آئی لیکن اس کے باوجود قیدی نے پانی کی ٹینکی سے چھلانک لگا دی اور گلے میں ڈالے گئے پھندے سے جھول گیا ریسکیو اہلکار جو کہ قریب ہی موجود تھے نے سیڑھی پر چڑھ کر قیدی کو بچا لیا قیدی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی گرل فرینڈ بسنتی کو دوبارہ ویمن جیل منتقل کر دیا گیا ہے