مظفرآباد (پریس ریلیز) جامعہ کشمیر کے ترجمان محمد برہان بخاری ایم فل کے تھیسز کا دفاع کرنے میں کامیاب۔ اسکالر محمد برہان بخاری کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔محمد برہان بخاری نے ہزارہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرذین الوہاب کی زیر نگرانی اپنا تحقیقی کام مکمل کیا۔
محمد برہان بخاری کے مقالہ کا عنوان ASTHETIC STUDY OF METALLIC ART WORK OF KASHMIR تھا۔وہ پی ایم فل تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر ایم فل ڈگری کے حقدار قرار پائی ہیں۔ان کے تحقیقی کام کا تکنیکی لحاظ سے جائزہ پاکستان کے دو ماہرین پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بخاری (پنجاب یونیورسٹی) پروفیسر ڈاکٹرقاضی محمد نعیم (پشاور یونیورسٹی) نے کیا۔
اسکالرمحمد برہان بخاری کے اوپن پبلک ڈیفنس کی تقریب ہزارہ یونیورسٹی گارڈن کیمپس میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈین آرٹ ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرسید ازکیہ ہاشمی ، پروفیسر ڈاکٹرذین الوہاب،ذیشان حیدر گردیزی، رشید صدیقی، سفینہ لطیف،جہاںزیب خان آفریدی، خواجہ عامر رشید، اساتذہ، ایم فل، پی ایچ ڈی اسکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ان کے تحقیقی کام کو سراہا۔
ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے محمد برہان بخاری کے تحقیقی مقالہ کو سہرا اور ایم فل ڈگری ایوراڈ کیے جانے کی سفارش کی۔شعبہ ا رٹ اینڈ ڈیزائن سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے اپنے ساتھی طالب علم کو ایم فل کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر مبار ک باد دی اس موقع پر محمد برہان بخاری نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کی بھر پور محنت اور دعائوں کا نتیجہ قرار دیا۔