تھر میں غفلت برتی گئی، تحقیقات ہونی چاہئیں، اظہار الحسن

Izhar ul Hassan

Izhar ul Hassan

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزیر بے اختیار ہیں جبکہ چھ بااختیار افراد من مانیاں کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کا وفد اتوار کو تھر روانہ ہوگا، اور تھر کی صورتحال پر پیر کو تحریک التوا جمع کرائی جائے گی۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بزرگ وزر اعلیٰ سندھ نے پہلے بھی میڈیا رپورٹ سےآنکھیں چراکر حقیقی صورت حال سے انکار کیا تھا، لیکن اب اس پر بات کریں گے اور میڈیا کی رپورٹس کو سامنے لائیں گے۔ اس موقع پر سید سردار احمد نے کہا کہ ہم نے پالیسی بنائی ہے کہ پیر سے جو بل لائیں گے ان پر کیا کیا جائے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا ہے اس پر بھی بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں غفلت برتی گئی اس کی تحقیقات ہونی چایئے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تقرریوں اور بد عنوانیوں کے خلاف نہ صرف ایوان میں آواز اٹھائیں گے بلکہ ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے۔