لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ طے نہ ہو سکا۔
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے اراکین اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں پہنچے جنہیں ڈپٹی سپیکر شیر حسن گورچانی نے خوش آمدید کہا۔ استعفوں کی تصدیق کے لیے تحریک انصاف کے تیس میں سے انتیس اراکین اسمبلی پہنچے۔
یہ اراکین سپیکر کی جانب سے انفرادی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی لیکن وہ ایک ساتھ پیش ہونا چاہتے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ممبر پر استعفے کے لیے دباؤ نہیں، سب ارکان استعفوں کی تصدیق ایک ساتھ کریں گے، الگ الگ نہیں۔