امریکی جنرل کا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا اعتراف

Joseph Anderson

Joseph Anderson

واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے حقانی نیٹ ورک کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

افغانستان سے امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کو وڈیو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرح حقانی نیٹ ورک بھی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے موثر ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ آپریشن کی وجہ سے حقانی نیٹ ورک کے افغانستان میں حملے کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن نے بتایا کہ اس سال اب تک افغان فوج اور پولیس کے چار ہزار 634 اہل کار مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ سال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار 350 تھی۔