بھارت : مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران بھینسے سے ٹکرا گیا

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مسافر برادر طیارہ ٹیک آف کے دوران بھینسے سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ بھارت کے شہر سورت میں دلی جانے والا مسافر بردار طیارہ اس وقت شدید جھٹکے سے دوچار ہوا جب ٹیک آف کے دوران ایک بھینسا طیارے سے ٹکرا گیا۔

پائلٹ نے طیارہ روک کر پارکنگ ایریا میں کھڑا کر دیا۔ حکام کے مطابق طیارے کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی مسافر کو نقصان نہیں ہوا طیارے میں 140 سے زائد مسافر سوار تھے۔