عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو بروے کار لارہے ہیں۔ شیراز وحید

کراچی : قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے۔

صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے یونین کونسل 9کے موقع پر صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کورنگی کو صاف ستھرا اور دیگرضلعوںسے منفرد بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار اداکرنا ہوگالہذا میری آپ سے گذارش ہے کے آپ لوگ اپنے گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے کچرا صرف کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہXEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ محمد یا سین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Shiraz Waheed Visit

Shiraz Waheed Visit