کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد کی کوٹ رادھا کشن آمد

Kot Radha Kishan Incident

Kot Radha Kishan Incident

کوٹ رادھا کشن (جیوڈیسک) کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت بادشاہی مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر کر رہے ہیں۔ وفد کی کوٹ رادھا کشن کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کے ارکان سے ملاقات ہوئی۔ وفد کے اراکین نے قتل کیے جانیوالے مسیحی میاں بیوی کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔

وفد کے اراکین چرچ میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہہم بین المذاہب رابطوں کو فروغ دینے کے لیے آئے ہیں۔ ایک انسان کا ناحق قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی انسان کو ناحق قتل کیا جائے۔