خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت جلوس کے روٹس پر میڈیکل کیمپ کا قیام

کراچی : حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور ارتضیٰ فاروقی کا سوئم حضرت امام حسین کے سلسلے میں گلستان جوہر میں ماتمی جلوس میں شرکت ،جلوس کے روٹس پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ماتمی عزاداروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت فوری طبی امداد کیمپ قائم کئے گئے جہاں ماتمی عزاداروں کو طبی امداد دی گئی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم گلستان جوہر سیکٹر کی جانب سے عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے استقبالیہ و سبیل کیمپ بھی لگا ئے گئے تھے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور روکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے دوران جلوس علماء و ذاکرین ،جلوس کے پرمٹ ہولڈرز اور عزدار تنظیموں کے ذمہ دران سے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے کہاکہ ایم کیو ایم عوامی درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کے لئے جد وجہد میں مصروف عمل ہے۔

قائد تحریک محترم الطاف حسین کی فہم و فراست کی وجہ سے محرم الحرام کے دوران شہر قائد میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ حاصل ہوا الحمد اللہ آج شہر کراچی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے لوگ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھ کر خو اسلوبی کے ساتھ اپنی عبادت کو جاری رکھتے ہوئے شہر میں قیام امن کو یقینی بنا یا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ ایم کیو ایم شیعہ سنی اتحاد کی علامت ہے عشرہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے اتحاد کا مظہر ہے۔

اس موقع پر علماء اکرام و ذاکرین اور عزدار تنظیموںکے نمائندوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اتحاد و بین المسلمین کے داعی ہیں انہوں نے جلوس کے روٹس پر بلدیاتی و حفاظتی انتظامات اور عشرہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کے حوالے سے کاوشوں پر حق پرست قیادت ،عوامی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Procession

Procession