امام حسین کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ آصف جلالی

Lahore

Lahore

لاہور : سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم و جابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کر دی کہ ظالم وجابر ،فاسق کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے چاہے۔

اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو گھر بار اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک بچانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور اس کے لئے حسینی جذبے سے سرشار ہوکر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام مذہبی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔