وزیراعظم نواز شریف ایپک اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ایپک اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔ ایپک اجلاس میں 21 ایشیائی ممالک حصہ لے رہے ہیں وزیراعظم نوازشریف خصوصی دعوت پر بطور مبصر ایپک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

کیونکہ پاکستان ایپک ممالک کا حصہ نہیں ہے، بھارت سمیت 19 ممالک ایپک میں رکنیت کے خواہش مند ہیں، وزیر اعظم نواز شریف قیام کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،، چینی صدر سے مذاکرات میں کئی اہم ترقیانی منصوبوں کی یادداشتوں پر دست خط ہوں گے۔

جبکہ شام کو وزیراعظم عشائیے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان بینک آف چائنا کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپیک اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نوازشریف مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، شہبازشریف، خواجہ آصف، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔