لاہور: واہگہ بارڈر پر جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن

Wagah Border

Wagah Border

لاہور (جیوڈیسک) شہدائے واہگہ بارڈر کی یاد میں لاہور کے لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں، مقررین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ، دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن لاہور نے کیا تھا۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان،، کارکنوں اور خواتین نے شمعیں جلائیں، اس موقع پر فضا میں ملی ترانے گونجتے رہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ منفی قوتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین لاہور کی صدر شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، قربانیوں سے پر امن پاکستان کی راہ روشن ہوگی۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے طلبا وطالبات نے واہگہ بارڈر پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں جامعہ کراچی میں شمعیں روشن کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔