وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کی تجویز زیرغور نہیں: جہانگیر بدر

Jahangir Badar

Jahangir Badar

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

وکلا کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے عصرانے اور صحافیوں سے خطاب میں جہانگیر بدر نے کہا کہ تھر پارکر میں ہلاکتیں تو ہوئی ہیں تاہم اسکے ذمہ داروں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، پارٹی کے 30 نومبر کے یوم تاسیس کیلئے چیف کو آرڈینیٹرکے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائوں گا۔ پارٹی کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں ہے ،سب فیصلے باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں۔