کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل بنچ نے شاہ زیب قتل کیس میں اپیل پر فیصلہ آنے تک مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کو ضمانت پر رہا کرنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی ہے
جمعے کو دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست مسترد کی گئی۔ قبل ازیں دائر درخواست میں درخواست گزار مجرم شاہ رخ جتوئی نے موقف اختیا رکیا کہ شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف اپیل سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،درخواست گزار مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔