میلبرن (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو آٹھ وکٹ سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹ پر 101 رنز ہی بناسکی۔
کپتان جے پی ڈومینی 49 رنز بناکر نمایاں رہے،آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین اور بوائس نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 13 ویں اوور میں صرف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ارون فنچ نے 44 اور شین واٹسن نے 30 رنز کی اننگز کھیلں۔