ممبئی (جیوڈیسک) بالہ ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھیں بالی وڈ کی نمبر گیم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں بڑھتی ہوئی مسابقتی فضاء سے ڈر نہیں لگتا۔
کیونکہ وہ نمبر گیم میں نہیں پڑتی‘ وہ اپنے کام میں گم رہنے والی اداکارہ ہے جس کو اپنے کام اور خود کو بہتر سے بہتر کرنے سے سروکار ہے وہ اس چیز کا دباؤ نہیں لیتی کہ دوسرے اداکار اس کے مقابلے کیسے کام کر رہے ہیں۔
کترینہ جس کا اکثرو بیشتر دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سے موازنہ کیا جاتا ہے نے کہا کہ بالی وڈ میں نمبر گیم کی حیثیت عارضی ہے جس کی روح ہر نئی کامیاب فلم کے ساتھ بدل جاتی ہے۔
ان کے خیال میں اداکاروں کو اس کھیل کو خود کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے تاکہ دباؤ میں چلے جائیں۔ کترینہ نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں اب ایک پختہ ذہن کی مالک ہو چکی ہے اور فی الحال اس کی تمام توجہ اپنے کام پر ہے۔