مدنی مذاکرے میں غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی تعداد میں شریک ہوں گے

Gujarat

Gujarat

گجرات (خصوصی رپورٹ) مدنی مذاکرے میں غلامان رسول بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، ضلعی انتظامیہ اپنا مکمل تعاون یقینی بنائے۔ پیر محمد عثمان افضل قادری کا گجرات انتظامہ سے مطالبہ۔ انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو رات 8 بجے گجرات اسٹیڈیم کچہری چوک میں دعوت اسلامی کے زیراہتمام مدنی مذاکرے کے نام سے عظیم الشان دینی اجتماع منعقد ہورہا ہے

جس میں غلامان رسول قافلہ در قافلہ شریک ہوں گے لہذا ضلعی انتظامہ تمام ضروری انتظامات مکمل کرے۔ مفتی اسلام اور ذیب سجادہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) پیر محمد عثمان افضل قادری نے کہا کہ علم دین کی محافل اور علمی اجتماعات امت کیلئے باعث برکت ہیں۔ آج اس امر کی سخت ضرورت ہے کہ قرآن وسنت کی حقیقی تعلیم کو عام کیا جائے اور اذہان وقلوب کو نور ایمان سے منور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اطاعت خدا جل جلالہ اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صاحب ایمان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔