ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک، 11 سالہ بچے سمیت 8 زخمی

killed

killed

کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 11 سالہ بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم پرتیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی ہوگئے، 30 سالہ گلزار مسیح دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جبکہ 29 سالہ طارق کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے آپس میں دوست اور پپری کے رہائشی ہیں، گلشن معمار کے علاقے مکھی روڈ ناردرن بائی پاس افغان کیمپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، 16 سالہ میر حسن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے مولوی قاسم روڈ گلشن معمار کے رہائشی ہیں۔ ماڑی پور کے علاقے ناردرن بائی پاس پرٹریلر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار ایک شخص شدید ہو گیا اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا، پولیس نے بتایا۔

کہ متوفی سوزوکی کا ڈرائیور تھا، لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے رکشا الٹ گیا جس کے نتیجے میں 35 سالہ عزیز ولد تاج ملوک ، 30 سالہ عیسی اور 36 سالہ بنارس زخمی ہو گئے، ناظم آباد نمبر 2 سبحانی بیکری کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ فوادشدید زخمی ہو گیا، شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 ارم بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 11 سالہ عبداﷲ زخمی ہو گیا۔