روم (جیوڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ، روم اور گردونواح میں بدھ سے جاری بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔
دارلحکومت میں ہائی الرٹ کا اعلان کر کے سیکڑوں اسکول اور چار میٹرو اسٹیشن بھی بند کر دیے گئے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رضاکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ علاقے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 110 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔