شہزادہ چارلس کا میکسیکو کے شاہی دورے پر روایتی رقص

Prince Charles

Prince Charles

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادے چارلس نے میکسیکو کے شاہی دورے کے موقع پر روایتی رقص پیش کیا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔ 66 سالہ شہزادے نے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر واقع کیم پیچ ٹاؤن کا دورہ کیا، جہا ں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شہزادے کا بھرپور استقبال کیا۔

خوش مزاج شہزادہ چارلس نے بھی لوگوں کی اس محبت کا بھرپور انداز میں جواب دیا اور ان میں اس قدر گھل مل گئے کہ ساراؤ کیمپی چانو نامی روایتی رقص کا بھی مظاہرہ پیش کر ڈالا۔

واضح رہے کہ شہزادہ چارلس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ میکسیکو اور کولمبیا کے شاہی دورے پر ہیں اور وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف ممالک کے دوروں پر رقص کر کے اپنی بھرپور فٹنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔