کراچی : سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں

Sindh Bar Council

Sindh Bar Council

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں 33 نشستیں کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں تقسیم کی گئی ہیں۔

کراچی ضلع جنوبی کی 6 ضلع شرقی کی 4، ضلع وسطی کی 4، ضلع غربی اور ملیر کی ایک ایک نشستوں کیلئے 89 امیدوار میدان میں ہیں۔ اندرون سندھ کی 17 نشستوں کیلئے 52 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کے فرائض ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک سر انجام دے رہے ہیں۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوچکی ہے جوشام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کراچی کے تمام اضلاع کیلئے 22 پولنگ اسٹیشن سندھ ہائیکورٹ کی عمارت میں قائم کئے گئے ہیں۔