فیس بک نے ایبولا کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا

Facebook

Facebook

اسلام آباد (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایبولا کیخلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔ فیس بک نے اپنے ہوم پیج پر آئندہ چند دنوں میں ایبولا سے متاثرہ ممالک کی امداد کے لیے عطیہ جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جس کے بعد تمام صارفین فیس بک کے ذریعے ایبولا کیخلاف جنگ میں شامل ہو کر اپنی رقوم عطیہ کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ یونی سیف کے ساتھ مل کر اس مہلک وائرس کے خلاف لڑیں گے۔ متاثرہ ممالک میں انٹر نیٹ کی سہولت دیں گے تاکہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہوئے صحت بارے معلومات اکٹھی کرسکیں۔