میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) کسی نے درست ہی کہا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اس کا ثبوت دیا میکسیکو کے ایک آرٹسٹ نے جس نے ساحل سمندر کے قریب خالی بوتلوں کی مدد سے ایک خوبصورت تیرتا جزیرہ ہی بنا ڈالا۔
میکسیکو کے آرٹسٹ رچرڈ سوا نے کینکن میں ایک ایسا جزیرہ تخلیق کیا ہے جس میں 3 منزلہ گھر ایک لاکھ 50 ہزار خالی بوتلوں سے بنایا گیا ہےاور انہیں اس جزیرے کی تعمیر میں 7 سال لگے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تیرتے جزیرے پر رہنا اس کا 20 سالہ پرانا خواب تھا جو پورا ہوا۔
اس جزیرے نما گھر میں زندگی کی ہر سہولت موجود ہے، ساحل سے 30 گز دوری پر واقع اس جزیرے کی بنیادیں پلاسٹک کی بوتلوں، لکڑی اور ریت سے تعمیر کی گئی ہیں۔ 3 منزلہ گھر میں دو بیڈ روم، گرم پانی کا ٹب، تین شیل شاورز، ایک باورچی خانہ اور انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت بھی موجود ہے، گھر کے چاروں اطراف پام کے درخت، مینگروز، پھلوں کےدرخت اور دیگر پودے لگائے گئے ہیں۔
رچرڈ کا کہنا ہے کہ کیوں کہ وہ سزی خور ہیں اسی وجہ سے انہوں نے کئی اقسام کی سبزیاں بھی جزیرے پر اگائی گئی ہیں جب کہ یہاں ایک فیری بھی موجود ہے جسے بوتلوں سے ہی بنایا گیا ہے اوراس میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔