بنکاک (جیوڈیسک) سنگاپور میں پالتوکتوں اور بلیوں کے لیے پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہوٹل اور ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔سنگاپور میں پالتوکتوں اور بلیوں کے لیے پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہوٹل اور ڈے کیئر سینٹر کا گذشتہ روز باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
7 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والاویگنگٹن لگژری پیٹ ہوٹلز اینڈ ریسورٹس نامی یہ پالتو جانوروں کا ہوٹل 4 ہزار 317 اسکوائر فٹ رقبے پرپھیلا ہوا ہے جس میں کتوں کی مناسبت سے خصوصی ٹرف سے لیس عالیشان گارڈن اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔اس ہوٹل میں 27 ایئر کنڈیشنڈ سویٹس ہیں جن میں سے 24 کتوں جبکہ3بلیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ LCD ٹی وی
، نرم و ملائم فوم کے بیڈز اور روم سروس کی سہولت کیساتھ پرتعیش کمروں، اسپا، مساج سروسز، فٹنس کیلئے ایکسر سائز مشین اور سوئمنگ پولز سے آراستہ اس ہوٹل میں ایک کمرے کا کم سے کم کرایہ 115 ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 350 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔تمام لگژری سہولیات سے آراستہ یہ ہوٹل دنیا بھر کے کتوں کیلئے تعطیلات گزارنے کا موزوں مقام ثابت ہو رہا ہے۔