اوسلو: جنرل اشرف کی والدہ محترمہ پاکستان میں وفات پاگئیں، ان کا چہلم 13 نومبرکو ان کے آبائی گاؤں میں ہوگا
Posted on November 8, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
اوسلو (پ۔ر) جماعت اہل سنت ناروے کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اشرف المعروف جنرل اشرف کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں ان کے آبائی گاؤں نزد سوہاو ا ضلع جہلم وفات پاگئیں۔ ان کی عمر تقریباً نوے برس تھی اور بقول، عزیز و اقارب مرحومہ دل کا دورہ پڑنے سے دارفانی سے کوچ کرگئیں۔ وفات کی اطلاع ملتی ہی جنرل اشرف ناروے سے پاکستان پہنچ گئے۔
مرحومہ کی رسم چہلم 13 نومبر بروز جمعرات دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوگی جس میں علماء خطاب کریں گے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی جائے گی۔ ناروے کے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے جنرل اشرف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
اسلام آباد۔ راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا انور بیگ، مرزا محمد ذوالفقار اور علی اصغر شاہد نے جنرل اشرف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں مقیم دانشور اور ری سرچ سکالر سید سبطین شاہ نے بھی فون پر جنرل اشرف سے ان کی والدہ کی وفات پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
جنرل اشرف اس وقت پاکستان میں ہیں اور ان کا فون نمبریہ ہے:
00923355744856