ملائیشیا: خواتین کے کپڑے پہننے کا فیصلہ خواجہ سراؤں کے حق میں

Eunuchs

Eunuchs

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کی ایک عدالت میں خواجہ سراؤں نے اس اسلامی قانون کیخلاف اپیل جیت لی ہے جس کے تحت مردوں کے خواتین کے کپڑے پہننے پر پابندی ہے۔ ریاست نگیری سیبیلن میں خواجہ سراؤں کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے 3 ججوں پر مشتمل بنچ نے متفقہ فیصلہ دیا۔

جس میں قرار دیا کہ خواجہ سراؤں کیلئے خواتین کے کپڑے پہننے پر پابندی جابرانہ اور غیر انسانی ہے۔ عدالت کے مطابق خواجہ سراؤں پر ملائیشیا کی دیگر ریاستوں پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ فیصلے کیخلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ فیصلے کا تعلق ہم جنس پرستی سے نہیں ہے۔ وکلا نے عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق مردوں کیلئے عورتوں کا لباس پہننے پر پابندی ہے اور خواجہ سراؤں کو ان کی حرکات پر جرمانہ یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔