جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی

Rana Bhagwan Das

Rana Bhagwan Das

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر رضا ربانی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس سے ملاقات کی۔

ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں رضا ربانی نے جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس نے کہا کہ میں نے رضا ربانی سے چیف جسٹس بننے پر معذرت کر لی ہے۔