وزیرآباد کی خبریں 8/11/2014

Wazirabad

Wazirabad

جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس ایکشن میں،پولیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس ایکشن میں،پولیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 کلو عمدہ چرس ،1کلو ہیروئن اور پسٹل برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد ہاشم گجر نے بتایا کہ سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر کی طرف سے خصوصی ہدایات پر علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تین ملزمان شفیق ،ریاض اکرم سکنہ قدرت آباد اور عرفان سکنہ کوٹ جعفر کو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو چرس ،1کلو ہیرئن اور ایک عد د 30 بور پسٹل برآمد کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔صدر انجمن شہریاں محمود احمد خان لودھی،گرینڈ ننجا ماسٹر سید شہباز بخاری اور دیگر نے پولیس سرکل وزیرآباد کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد کی نواحی بستی قدرت آباد میںتجاوزات کی وجہ سے ایمبو لینس کو بروقت راستہ نہ ملنے سے مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)وزیرآباد کی نواحی بستی قدرت آباد میںتجاوزات کی وجہ سے ایمبو لینس کو بروقت راستہ نہ ملنے سے مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا اہل علاقہ کا شدید احتجاج اور انتظامیہ سے تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کی نواحی بستی قدرت آباد کی گلی نمبر 7کا رہائشی عبدالرزاق شدید بیمار تھا اچانک اس کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ورثاء نے مریض کو ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس منگوائی ،ایمبولینس فوری طور پر بستی قدرت آباد کے قریب پہنچ گئی مگر قدرت آباد کے مین بازار میںتجاوزات کی وجہ سے ایمبولینس مریض کے گھر تک نہ پہنچ سکی تاہم مریض کو چارپائی پر ایمبولینس تک لاتے ہوئے بھی تجاوزات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مریض کو ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ مریض راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔جس پر مریض کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بستی قدرت آباد میں تجاوزات کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔