این اے 125 میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

Polling

Polling

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج نے کیس کی سماعت شروع تو عدالت کے روبرو خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتر اوصاف نے بتایا کہ حلقہ این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کو واضح کامیابی ملی لیکن تحریک انصاف کے حامد خان نے اس کامیابی کو چیلنج کیا اوراب ان کے وکلا اس پٹیشن میں بحث کے لیے نہیں آ رہے۔

دوران سماعت حامد خان کی جانب سے بتایا گیا کہ حامد خان کے وکیل میاں محمد حسین لاہور میں نہیں ہیں، لہٰذا تاریخ دی جائے۔ فاضل جج نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔